۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں قیامت کے دن پوچھے جانے والے چار سوالوں کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "خصال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

لا تَزولُ قَدَما عَبدٍ يَومَ القيامَةِ حَتّى يُساَلَ عَن اَربَعٍ:

۱. عن عُمُرِهِ فيما اَفناهُ

۲. و عَن شَبابِهِ فيما اَبلاهُ

۳. و عَن مالِهِ مِن اَينَ َ اكْتَسَبَهُ وَ فِيمَا أَنْفَقَهُ

۴. و عَنْ حُبِّنَا أَهْلَ الْبَيْتِ؛

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

قیامت کے دن انسان قدم نہیں اٹھا پائے گا مگر یہ کہ اس سے چار سوال پوچھے جائیں گے:

۱۔ اس سے عمر کے متعلق پوچھا جائے گا کہ کس طرح گزاری؟

۲۔ اس کی جوانی کے متعلق سوال کیا جائے گا کہ کیسے گزاری؟

۳۔ اس کے مال و ثروت کے متعلق پوچھا جائے گا کہ کیسے حاصل کیا اور کہاں خرچ کیا؟

۴۔ اور ہم اہلبیت (ع) کی دوستی و محبت کے متعلق سوال کیا جائے گا۔

خصال، ص ۲۵۳، ح ۱۲۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .